پاکستان نے انگلینڈ کو 277 رنز کا ہدف دے دیا

542

مانچسٹر ٹیسٹ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں اچھے آغاز کے بعد دوسری اننگز میں بری طرح ناکام، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دے دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے چوتھے دن کھیلے کا آغاز 8 وکٹوں کے نقصان پ 137 رنز سے کیا جبکہ آخری دو وکٹوں نے 32 رنز جوڑے ، دن کے آغاز میں ہی یاسر شاہ نے جارحانہ انداز اپنایا  اور 158 رنز کے مجموعے پر وہ 33 قیمتی رنز بنا کر وکٹوں کے بیچھے آؤٹ ہوگئے۔ نسیم شاہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد عباس 3 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلش ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں اسٹورٹ براڈ نے 3، کرس ووکس اور بین اسٹوکس نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوفرا آرچر اور ڈوم بیس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم نے شان مسعود کے شاندار 156 رنز اور بابراعظم کے 69 رنز کی بدولت 326 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 219 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور اس طرح پاکستان کو انگلینڈ پر پہلی اننگز میں 107 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی تھی۔