وزیراعلیٰ سندھ کا اسکولز کھولنے کا عندیہ

541

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسکولز،ریسٹورنٹ سمیت کاروباری سرگرمیاں کھولنے کا عندیہ دے دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری صحت نے کورونا صورتحال پربریفنگ دی جبکہ وزیر صحت سندھ نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے اپنی سفارشات دی ہیں جس میں ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا سیکھنا ہوگا۔

اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ8  جولائی کو 1782 جبکہ 7 اگست کو 487 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اسکولز، ریسٹورنٹ، درگاہیں سمیت کاروباری سرگرمیاں کھولیں گے لیکن ستمبر کے پہلے ہفتے دوبارہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی مگر ہمیں لوگوں کے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔