مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پر85 فیصد کام مکمل

581

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ 660  کے وی مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پر 85 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن منصوبے کی لاگت 1.658 ارب ڈالرہے۔

انہوں نے کہا کہ نارتھ سائوتھ ترسیل کے لیے ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن 886 کلو میٹر طویل ہے جس سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہے جبکہ660  کے وی مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پر85 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے پر مجموعی طور پر ایک عشاریہ 6 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی جس سے 2 ہزار 212 افراد کو روزگار ملے گا۔