لاک ڈاؤن ختم ،نوٹی فکیشن جاری ہوگیا

694

کوئٹہ :کورونا وائرس کا گراف نیچے جانے کے باعث بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نےاسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز کسی پابندی کے بغیر کھلی رہیں گی۔

خیال رہے کہ مارچ میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کی صورت میں ملک بھر کے صوبوں نے کرفیوجیسالاک ڈاؤن نافذ کرکےتمام سرگرمیاں معطل کردیں تھیں۔