آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کے انتقال پر افسوس کا اظہار

427

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع عبداللہ العائش کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیردفاع کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ اورغم کی گھڑی میں سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی نائب وزیر دفاع عبداللہ العائش دونوں ممالک کے درمیان مثالی بھائی چارےکی علامت تھے، اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے غمزدہ خاندان کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی قیادت سے بھی اظہار تعزیت کی۔