حکومت نے2سال میں معیشت کو تباہ کردیا ،احسن اقبال

482

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ حکومت نے2سال میں معیشت کو تباہ کردیا ہے،گزشتہ 2سالوں میں ریکارڈ توڑ قرضے لیے گئے،اتنا قرض لینے کے باوجود ایک منصوبہ بھی مکمل نہیں کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت لوگوں کو بے وقوف نہ بنائے،یونیورسٹیز کو دینے کےلیے 10ارب نہیں،5ہزار ارب سے راوی کنارے نیا شہر بسانے چلے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان بتائیں کہ 100روپے کلو چینی کیوں فروخت ہورہی ہے؟سرمایہ کار حکومتی پالیسیوں پر اعتبار نہیں کررہےہیں،قومی مفادکی قانون سازی پر کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔