اطہرہاشمی کی وفات صحافت کابڑانقصان ہے،شجاع صغیر

670

کراچی (نمائندہ جسارت)تحریک ابن آدم کے رہنما ڈاکٹرشجاع صغیر خان نے روزنامہ جسارت کے ایڈیٹر انچیف سید اطہر ہاشمی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔مرحوم کے اہل خانہ اور جسارت کے کارکنوںسے تعزیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مرحوم کی وفات سے صحافت کے شعبے کو بڑا نقصان پہنچا، علم وادب اور صحافت کے شعبے میں مرحوم کی اعلیٰ خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔علاوہ ازیںراجا عارف، ڈاکٹر نازیہ، ناہید خان، بابرا اسماعیل، اکرم قریشی، نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کے صدر محمودالحق عباسی ، سندھ یونین آف جرنلسٹ کے ارشاد ایم خان، شہزاد بٹ، ایم انور،سینئر صحافی اور محمد علی جناح یونیورسٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سمیع گوہر نے بھی مرحوم کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کے لےے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔