پریس کلب بھٹ شاہ کا جسارت کے ایڈیٹر  انچیف اطہر ہاشمی کے انتقال پر اظہار تعزیت

90

بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت)بھٹ شاہ پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس صدر گل حسن راجپوت کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں پاکستان کے مایہ ناز سینئر صحافی روزنامہ جسارت کے ایڈیٹر انچیف معروف کالم نگار کراچی پریس کلب سینئر رکن سید اطہر علی ہاشمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مغفرت کی دعا کی۔ اجلاس میں نمائندہ جسارت عبدالجبار راجپوت ،مستقیم سموں، رانا عبدالستار راجپوت، ندیم راجپوت، قاسم پلال ، آصف راجپوت، حیدر علی، میر علی، سہیل راجپوت، علی نواز سموں،امتیازاحمدابڑو، عبدالقیوم راجپوت، علیم شاہانی ،عمران راجپوت، غلام قادر برڑو، سہراب کاکا، منیر چوہان اور مظہر حسین راجپوت اور دیگر نے شرکت کی۔