الکرم اسٹوڈیو اور مے بی لائن کا ون اسٹاپ شاپ کا قیام

262

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الکرم اسٹوڈیو اور مے بی لائن نیویارک میں باہمی اشتراک تفصیلات کے مطابق فیشن برانڈ الکرم اسٹوڈیو اور میک اپ برانڈ مے بی لائن نیویارک نے باہمی اشتراک سے لکی ون میں ون اسٹاپ شاپ قائم کر لی اس سلسلے میں افتتاحی تقریب ایس او پیز کے تحت منعقد کی گئی اس موقع پر الکرم اسٹوڈیو کے ہیڈ اآف کمرشل خرم نے کہا کہ دونوں اداروں کے پارٹنر شپ سے صارفین کو ایک چھت کے نیچے فیشن میک اپ کی تمام وسیع رینج دستیاب ہو گی ہم نے ایک نیا ٹرینڈ متعارف کرایا ہے جو بہت کامیاب ثابت ہوگا اوریل پاکستان کے کنٹری ہیڈ جنید مرتضیٰ نے کہاکہ جے بی لائن نیویارک کی میک اپ اشیاء تمام عمر کی خواتین پسند کرتی ہیں دنیا کے 100ممالک میں برانچز ہیں انہوں نے مزید کہا کہ خوبصورت اور جازب نظر لگنے کے لیے خواتین ہماری ورائٹی کو ترجیح دیتی ہیں۔