تاجربرادری کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کے تیلی بیان کی حامی

202

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کے چیئرمین و سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے اگلے 5 سالوں کے لیے کراچی کو پاک فوج کے حوالے کرنے سے متعلق ان کے بیان کی بھاری اکثریت نے حمایت کرتے ہوئے سراہا ہے جبکہ صرف چند لوگوں نے اس بیان کو غلط سمجھا۔ وہ یہ بات جان لیں کہ میں کراچی میں پیدا ہوا، ایک میمن ہوں اور سندھ میں بسنے والے کسی بھی سندھی سے زیادہ سندھی ہوں۔ ہم کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کے اپنے جائز مطالبے پر قائم ہیں جو کہ کوئی سیاسی بیان نہیں ہے اور یہ کام فوج کی نگرانی میں این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کو دیا جانا چاہیے کیونکہ انہوں نے چند ہی دنوں میںنالوں کو فوری طور پر صاف کرکے حیرت انگیز کام کیا ہے تاکہ ممکنہ بارشوں سے ہونے والی تباہی سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو کا کام فوری طور پر این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کو دیا جائے۔