پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 میں ترمیم

207

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت نے پارلیمنٹ کی نگرانی اور بجٹ میں ہونے والی مشق کی رپورٹنگ میں نرمی اور تمام وفاقی اداروں اور وزارتوں کے نقد کے بہاؤ کے طریقہ کار کو سخت کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فنانس ایکٹ 2020 کے توسط سے پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 میں ترمیم کرکے کیا گیا، اس کے بعد کیش مینجمنٹ اور ٹریژری سنگل اکاؤنٹ رولز 2020 کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جو حال ہی میں وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوا ہے۔ٹریژری سنگل اکاؤنٹ کی طرف بڑھنا ایک دیرینہ اصلاحی اقدام ہے اور اس کی کئی سالوں سے متعدد قرض دہندگان کی جانب سے پاکستان کو تجویز دی جارہی تھی۔ قانون میں ایک اس تبدیلی سے وزارت خزانہ کو ایک اضافی مہینہ ملے گا تاکہ وہ ہر سال کے 15 مارچ کے بجائے 15 اپریل تک معیاری معاشی اور مالی تخمینوں پر مشتمل بجٹ اسٹریٹجی پیپر (بی ایس پی) کی وفاقی حکومت سے منظوری کو یقینی بنائیں۔انتہائی ضرورت میں (جیسے اس وقت کورونا کی صورتحال ہے)، حکومت آخری تاریخ میں توسیع کرنے کے لیے بھی آزاد ہوگی۔