پختونخوا اسمبلی ‘پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل 2020ء کی منظوری

139

پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک) خیبر پختونخوا اسمبلی نے پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل 2020 ء کی منظوری دے دی، اپوزیشن اراکین نے سوالات کے جوابات نہ دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس اسپیکرمشتاق غنی کی صدارت میں ہوا، وقفہ سوالات کے دوران مختلف محکموں کی جانب سے اپوزیشن ارکان کو جواب نہ دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا جس پر اسپیکرنے سوالات سے متعلق اسمبلی عملے کو چیمبر میں طلب کیا جبکہ چیف سیکرٹری کو ہدایت دی کہ 2 ہفتے کے اندر متعلقہ سوالات کے جواب دیے جائیں۔اسپیکر کا کہنا تھا کہ غیر ذمے دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا، ایوان میں خیبرپختوخوا پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل 2020 ء کی منظوری بھی دی گئی، اجلاس پیر کی سہ پہر3 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔