بھارت: مٹی کا تودہ گرنے سے 15 کسان ہلاک‘ 60 لاپتا

294
کیرالا: تودے گرنے کے مقام پر امدادی کارروائی جاری ہے‘ کارکن لاشیں منتقل کررہے ہیں

ترووننتاپورم (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں مسلسل بارش کے باعث تودہ چائے کے کھیت میں کام کرنے والے کسانوں پر گر گیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ضلع ایڈوکی میں پہاڑی کا بڑا حصہ گرنے سے درجنوں کسان دب گئے۔ امدادی ٹیموں نے 10 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا، جب کہ 60 تاحال تودے تلے دبے ہیں، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔