برطانوی ٹینس اسٹار اینڈ ی مرے نے یو ایس اوپن کا وائلڈ کارڈ حاصل کرلیا

301

لندن(جسارت نیوز) انگلینڈ کے نامور ٹینس ا سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کو دوسرے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مرکزی ڈرا میں وائلڈ کارڈ دیا گیا ۔ 33 سالہ اینڈی مرے نے پہلی مرتبہ 2012ء میں یو ایس اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اینڈی مرے گزشتہ سال کے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلام ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلے میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سابق عالمی نمبر ون اینڈی مرے مردوں کے سنگلز مقابلوں میں ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں 129 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ اینڈی مرے کے علاوہ3مرتبہ یو ایس اوپن ویمن سنگلز چیمپیئن 37 سالہ کِم کلِسٹر کو بھی دوسری مرتبہ ریٹائرمنٹ کے بعد ٹینس میں دوبارہ واپسی پر وائلڈ کارڈ کی پیش کش کی گئی ہے۔33 سالہ اینڈی مرے 3مرتبہ گرینڈ سلام کے فاتح مرے سنسناٹی ماسٹرز کھیلنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں، جو یو ایس اوپن سے قبل بائیو محفوظ مقام پر 22 اگست سے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 31 اگست سے نیویارک میں شروع ہوگا ، کورونا وائرس کے بعد یہ پہلا گرینڈ سلام ہوگا جو ایشین فلشنگ میڈو میں مداحوں کے بغیر منعقد ہوگا جس میں کھلاڑیوں کو سخت اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔ مینز سنگلز مقابلوں کے دفاعی چیمپئن ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر میگا ایونٹ میں شرکت سے انکار کر دیا جبکے آسٹریلوی خاتون کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی نے بھی دستبرداری اختیار کرلی ہے۔