امریکی صدر نے ٹک ٹاک پر پابندی لگادی

595

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ایپلی کیشنز ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی سے متعلق حکمناے پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ چینی ایپلی کیشنز امریکا کی سلامتی کےلیے خطرہ ہے۔

حکمنامے کے متن کے مطابق امریکی شہری چینی ایپلی کیشنزکے ساتھ کام نہیں کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے چینی وڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے اورملکی سلامتی کے خطرے کے باعث چینی سافٹ ویئرز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔