کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش شروع

579

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں اور بارش شروع ہوگئی۔

آئی آئی چندریگر روڈ، نارتھ کراچی ، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، شارہ فیصل، ایئرپورٹ، ملیر اور لانڈھی کےعلاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ  بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج کسی بھی وقت گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوسکتی ہے، شہر میں آج 80 سے 130 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق بارش سے قبل شہر میں آندھی چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ کل ہفتے کے روز بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں تیز بارش کے دوران مختلف واقعات میں 3 شہری جاں بحق ہوئے۔