بھارتی ریاست کیرالہ کے ائیرپورٹ پرمسافر طیارہ کریش،14 ہلاک، 123زخمی

332

نئی دلی:بھارتی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئر پورٹ پر مسافر طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 14افراد ہلاک اور 123مسافر زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی سے آنے والا بھارتی ایئرلائن کا مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر قریبی آبادی میں جا گھسا ،طیارے میں 191مسافر سوار تھے، 15کی حالت تشیوشناک ہے۔

مسافرطیارہ ٹوٹ کر دوحصوں میں تقسیم ہوگیا، طیارہ حادثے کی جگہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،طیارے سے مسافروں کو ریسکیو کرنے کے لیے امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ہیں۔