سرفراز کے واٹر بوائے بننے پر مصباح الحق کا ردعمل آگیا

802

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو واٹر بوائے بنانے پر ہیڈ کوچ مصباح الحق کا ردعمل آگیا۔

ویڈیو کانفرنس میں صحافی کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس میں کوئی شرم نہیں ہونی چاہیے، سرفراز احمد زبردست انسان اور کھلاڑی ہے۔

انہوں نے اپنی مثال پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ،میں ٹیم کا کپتان تھا لیکن 12کھلاڑی کی حیثیت سے گراؤنڈ میں گیاتھا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہر سیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ذمہ داری لگائی تھی یہ ٹیم گیم ہے اچھی ٹیم کی یہی نشانی ہوتی ہے اس میں کسی کی بے قدری اور کسی کو عزت نہ دینے کی کوئی بات نہیں۔

واضح رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو گراونڈ میں پانی اور جوتے دیکر بجھوانے کا، سوشل میڈیا پر ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں اس کو بیان کر رہا ہے، کسی نے کھیل کا حصہ قرار دیا تو کسی نے کہا کہ سابق کپتان کی بے قدری کی گئی ہے اور سنئیر کھلاڑی ہونے کے ناطے انہیں عزت نہیں دی گئی۔