کراچی بارش:پاک فوج کاشہرقائد میں ریلیف آپریشن کا آغاز

714

کراچی: شہر قائد میں مون سون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث عوام کو کافی پریشانی کا سامنا رہاہے، پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کو کراچی پہنچ گئیں، عوام کی مدد کے لیے پاک فوج نے کراچی میں ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا۔

پاک فوج کی ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں بارش سے متاثر لوگوں کی مدد کے لیے پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مصروف ہوگئی ہے،ڈیواٹرنگ پمپس اور ضروری حفاظتی سامان سے امداد ی سرگرمیاں کی  جارہی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں سے نکاسی کی جارہی ہے، پانی میں پھنسے لوگوں کو ریسکیوکیا جارہاہے،سیلاب اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مزید ریسکیو ٹیمیں الرٹ کردی گئیں ہیں۔