کے الیکٹرک کا پانی کی نکاسی کے لیے کمشنر کراچی کو خط ارسال

987

کراچی : کے الیکٹرک نے شہربھر میں پانی کی نکاسی کے لیے کمشنر کراچی کو خط ارسال کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارشوں کے پیش نظر پیشگی اقدامات کے لیے کمشنر کراچی کو خط بھیجا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خط میں شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کی جلد نکاسی کی گزارش کی ہے،مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے عملے کو مشکلات کا سامنا ہے،پانی جمع ہونے والے 451مقامات کی نشاندہی  کی ہے ،جس کی فہرست کمشنر کراچی کو فراہم کردی ہے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ نشیبی اور کنڈے والے علاقوں میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی ہے، بارش اور تیز ہواؤں کے باعث چند مقامات پر بجلی  کاتعطل ہے، سڑکوں پر پانی پولز سب اسٹیشن اور انفرا اسٹریکچر کو متاثر کرتا ہے،سیفٹی کلیئرنس ملتے ہی متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کی جارہی ہے۔