حکومت کا عالمی اور علاقائی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

551

حکومت نے تمام ایئرپورٹس پر عالمی اور علاقائی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، فیصلے کا اطلاق 9 اگست کی رات 12 بجے سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹم بھی جاری کردیا جس کے بعد تمام ایئر لائنز کو سمر شیڈول کے مطابق آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق تمام ایئرلائنز کیلئے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہوگا جبکہ چارٹرڈ پروازیں بھی ایس او پیز کے مطابق آپریٹ ہوں گی۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے حکومت نے تمام قسم کی فلائٹ آپریشن پر پابندی عائد کردی تھی۔