گوادر علاقائی تجارت کا مرکز بنے گا، چینی سفیر

559

چینی سفیر کا کہنا ہے کہ گوادر علاقائی تجارت کا مرکز بنے گا، تمام فریقین نے سی پیک منصوبوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

چینی سفیرنے سی پیک سے متعلق ویب نار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکس میں چھوٹ دینے پر حکومت کے شکر گزار ہیں،چین گوادر کی ترقی کے لیے تمام وسائل فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین بلوچستان کی ترقی میں تعاون کرنا چاہتاہے،بلوچستان میں زرعی ترقی پر تعاون کا جائزہ لیا جارہاہے۔

جبکہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کاکہنا تھا کہ ایس ڈی پی آئی کی منعقدہ ویب نار میں خاصی بڑی تعداد نے شرکت کی۔