چین میں کینیڈین شہری کو سزائے موت

269

چین میں کینڈین شہری کو منشیات بنانے کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی ایک عدالت نے منشیات بنانے کا جرم ثابت ہونے پر کینیڈین شہری کو سزائے موت دینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ویب سائٹ پر جاری نوٹس میں لکھا کہ مقدمے کی سماعت میں کینیڈین شہری سوویہونگ کو سزائے موت جب کہ ساتھی کو عمر قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔

مختصر فیصلے میں عدالت نے ملزم کی ذاتی ملکیت کو ضبط کرنے کا حکم بھی سنایا ہے تاہم اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

کینیڈین شہری کو ایسے وقت میں سزائے موت سنائی گئی ہے جب چین اور کینیڈا میں ٹیلی کمیونیشن کمپنیز کے درمیان سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔