کراچی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

291

کراچی کے کاروباری حب آئی آئی چندریگر روڈ پر ون فائیو پولیس کے  اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق  ہوگیا۔

پولیس کے مطابق  واقعہ ٹیکنو سٹی کے قریب پیش آیا جہاں ون فائیو پولیس کے اہلکار 2 پارٹیوں میں جھگڑے کی اطلاع پر پہنچے اور لوٹ مار کی واردات سمجھ کر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پارٹیوں میں لین دین کے معاملے پر جھگڑے کو غلطی سے لوٹ مار کی واردات سمجھنے پر اہلکار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسلم نامی شخص جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے الزام میں تین اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔تینوں پولیس اہلکار میٹھادر تھانے میں تعینات تھے۔