پی ٹی وی افسرواجبات کیس‘وکیل کو جواب کیلیے مہلت مل گئی

239

اسلام آباد (آن لائن )اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے پی ٹی وی افسرپرویز اختربھٹی کی طرف سے واجبات کی وصولی کے لیے دائر درخواست
میں سرکاری وکیل کی طرف سے جواب کے لیے مہلت کی استدعاپر سماعت ملتوی کردی۔ سماعت کے دوران پی ٹی وی کے حافظ عرفات ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ درخواست گزارنے سرکاری وسائل استعمال کیے اور ان کی کلیئرنس کی جارہی ہے، جواب کے لیے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔یادرہے کہ درخواست گزار پرویز اختربھٹی نے درخواست دائر کررکھی ہے کہ وہ جنوری2020ءمیں ریٹائر ہوا،اس نے پی ٹی وی کے ایم ڈی اوربورڈ اراکین کی تعیناتی کو چیلنج کررکھا ہے جس سے اس کی پنشن اور واجبات روک لیے گئے ہیں، عدالت سے ان کی ادائیگی کے لیے احکامات جاری کرنے کی استدعاکی گئی ہے۔