پاکستان چاول برآمد کرنےوالا بڑا ملک ہے،صدر مملکت

239

اسلام آباد(اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان چاول برآمد کرنے والا بڑا ملک ہے، پاکستان اپنی جی ڈی پی میں 36 ارب ڈالر اضافہ کی صلاحیت رکھتا ہے، مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو انٹرنیشنل راول ایکسپو کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ نمائش تاجروں کو اپنی مصنوعات فروخت کرنے کا بہترین
موقع فراہم کرتی ہے، کمرشل قونصلر مختلف ممالک کی منڈیوں میں موجود مواقع کے بارے میں تاجروں کو آگاہ کر سکتے ہیں، چیمبر آف کامرس پاکستان کے اندر مصنوعات کی تیاری، مارکیٹنگ سمیت دیگر امور دیکھتا ہے، ہمیںفائبر، گارمنٹس، فیشن گارمنٹس کی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے، نمائش سے دنیا بھر کے تاجر وں میں پاکستانی مصنوعات کی آگاہی پیدا ہو گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن کے باعث کورونا پر قابو پانے میں مدد ملی، عوام نے ضابطہ کار پر بھرپور طریقہ سے عمل کیا، احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں کی مدد کی گئی، پاکستان دیگر ممالک کے مقابلے میں کورونا سے کم متاثر ہوا ، اب کورونا وبا میں میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔