انچارج سی ٹی ڈی کاریلی پر حملے کی جگہ کا معائنہ، شواہد اکٹھے کیے

179

کراچی (نمائندہ جسارت ) گلشن اقبال میں جماعت اسلامی کی ریلی پر ہونے والے دستی بم حملے کے بعد رات گئے سی ٹی ڈی انچارج نے جائے وقوع کا معائنہ
کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلشن اقبال میں جماعت اسلامی کی یکجہتی کشمیر ریلی پر ہونے والے دستی بم حملے کی جگہ کا کاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے انچارج راجا عمر خطاب نے رات گئے ٹیم کے ہمراہ گلشن اقبال کا دورہ کیا اور جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کیے ۔ راجا عمر خطاب نے بم ڈسپوذل اسکواڈ سے بھی معلومات حاصل کیں، انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ابھی حملے کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔