پاکستان کا نیا نقشہ، سابق بھارتی جنرل نے خطرے کی گھنٹی بجادی

396

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کا نیا نقشہ۔ سابق بھارتی جنرل نے اپنی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی جرنیل گرمیت سنگھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نقشے کی سنجیدگی کو سمجھیں، نئی جاری کیے گئے سیاسی نقشے کی اہمیت اور شدت کو سمجھنا ہو گا ورنہ بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے
گا۔ یہ نقشہ پاکستان اور چین کی مشترکہ منصوبہ بندی کا ایک پہلو ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس نقشے کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے بلکہ اسے سنجیدگی سے لینا ہو گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے پر ردعمل سامنے آیا تھا۔بھارت نے پاکستان کی جانب سے نئے نقشے میں مقبوضہ کشمیر کو شامل کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی قانونی حیثیت ہے نہ عالمی ساکھ۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر اور گجرات کے کچھ علاقوں کو نئے پاکستانی نقشے میں شامل کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ان کے مطابق یہ ایک نام نہاد سیاسی نقشہ ہے۔