سیشن کورٹ کے جج ارشد ملک کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری

152

لاہور(خبر ایجنسیاں ) سابق وزیر اعظم نوازشریف کوالعزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے جج ارشد ملک کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں گنہگار پائے گئے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور انتظامی کمیٹی کے ججز کی منظوری کے
سیشن کورٹ کے جج ارشد ملک کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں ملوث پایا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مس کنڈکٹ الزامات کے تحت کاروائی کی گئی۔ جج ارشد ملک کو انکوائری کے دوران صفائی کا پورا موقع دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ارشد ملک کی جانب سے ان کو ریٹائر کرنے سے متعلق دائر درخواستیں بھی مسترد کردی گئی ہیں۔