وزیراعلیٰ نے رین ایمرجنسی میں وزراءاور اراکین اسمبلی کی ڈیوٹیاں لگادی

220

 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مون سون ایڈوائزری جاری کردی۔ ایڈوائزری کے مطابق آج سے بارشوں کا سلسلہ کراچی، حیدرآباد، میر پورخاص کے ڈویژنز میں شروع ہوگا اس صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ نے تمام وزرا، معاونخصوصی اورارکان اسمبلی کی ضلع وار ڈیوٹی لگا دی ہیں، وزیر بلدیات سید ناصر شاہ رین ایمرجنسی کے انچارج ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزراءکو اپنے اضلاع میں آج سے 9 اگست تک رہنے کی ہدایت کردی ہے