حیدرآباد میں طوفانی بارش،شہر تاریکی میں ڈوب گیا

318

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں طوفانی بارش،شہر تاریکی میں ڈوب گیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع، واسا اور حیسکو کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کے بعدجمعرات کی شب حیدرآباد میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بارش کے ساتھ ہی حیسکو نے 45فیڈر سے بجلی کی سپلائی بند کردی جبکہ کئی مقامات پر
ٹرانسفارمر ٹرپ ہونے اورتار گرنے کے واقعات بھی ہوئے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ۔نیو وحدت کالونی میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جہاں پہلے سے ہی سیوریج کا مسئلہ درپیش تھا۔ واضح رہے کہ حیسکو اور واسا کی جانب سے دو روز قبل وزیر اعلی سندھ کے ساتھ اجلاس میںمتوقع بارشوں کے حوالے سے انتظامات کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے گئے تھے جو کہ دھرے کے دھرے رہ گئے۔ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا جبکہ بجلی بحال نہیں ہوئی تھی ۔
حیدر آباد بارش