پاکستان نے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر قرض واپس کردیا

373

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے ڈیڑھ برس قبل سعودی عرب سے لیے گئے 3 ارب ڈالر کے قرض میں سے ایک ارب ڈالر قرض واپس کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے مالی امداد محدود
کیے جانے کے فیصلے کے بعد عالمی قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ کرجانے کے ڈر سے ایک ارب ڈالر ادا کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے مالی امداد محدود کیے جانے کے فیصلے کے منفی اثرات زائل کرنے کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے آگے بڑھتے ہوئے ایک ارب ڈالر قرضہ فراہم کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزات خزانہ نے اس بارے میں تبصرے سے انکار کیا جبکہ اسٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔