کشمیر ریلی حملے میں زخمی بدین کے رہائشی عبدالحسین کی حالت تشویشناک

125

بدین (نمائندہ جسارت) کراچی میں جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر بم حملے کءدوران بدین کے رہائشی عبدالحسین بلیدی اپنے بیٹے سمیت زخمی ،حالت تشویشناک ۔تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کے نواحی شہر نندوشہر کے ملحق گاﺅں گاہی خان بلیدی کے رہائشی کراچی میں سفاری پارک کے احاطے میں جامع مسجد میں امامت اور نجی تعلیمی ادارے نعمان بن ثابت گلشن اقبال میں
فرائض دینے والے 33سالہ رکن جماعت اسلامی عبدالحسین بلیدی اپنے صاحبزادے کے ہمراہ کشمیر ریلی میں شریک تھے ریلی کے دوران ہونے والے بم دھماکے کے دوران عبدالحسین بلیدی اور ان صاحبزادے عبدالباری شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا عبدالباری کو طبیعت بہترہونے کے بعد رات گئے انہیں گھر منتقل کیا گیا جبکہ عبدالحسین بلیدی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے و ہ آغا خان اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں اب تک ہوش میں نہیں آسکے ہیں۔