حیدرآباد: بجلی بندش کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے، ٹائر نذر آتش

102

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو کے ستائے سڑکوں پر نکل آئے، پنجرہ پول چوک پر حیسکو کے خلاف احتجاج، ٹائر نذر آتش،گاڑیوںکی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پنجرہ پول، گرونگر، اسلام آباد اور لطیف آبادنمبر5بھی طویل بجلی بندش سے متاثرہ علاقوںمیں شامل ہیں۔پنجرہ پول چوک پر علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور ٹائر جلا کر ٹریفک کی روانی معطل
کردی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث کئی روز سے پریشان ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے حیسکو عملہ تعاون کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ انہوںنے الزام عاید کیا کہ حیسکو عملہ خود بجلی چوری کراتا ہے اور لوڈ بڑھانے سے ٹرانسفارمر ٹرپ ہونے کی سزا بل ادا کرنے والے بھگتے ہیں۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بجلی بحال کی جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیاجائے گا۔