شراب پرمٹ کیس‘ نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا

236

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک+نمائندہ جسارت) قومی احتساب بیورو (نیب)نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے الزام میں طلب کرلیا۔نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو طلب کرتے ہوئے 12 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ عثمان بزدار کو شراب کے لائسنس غیر قانونی طور پر جاری کرنے پر طلب کیا گیا ہے۔عثمان بزدار پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈی جی ایکسائز کے اختیارات کو غیر قانونی طور پر خود استعمال کیا اور لاہور کے ایک نجی ہوٹل کو شراب کا پرمٹ جاری کیا۔ اس لائسنس کے حصول کیلیے 5 کروڑ روپے کی رشوت بھی دی گئی۔