تُرک وزیر خارجہ مالٹا سے لیبیا پہنچ گئے‘ وزیراعظم فائز سراج سے ملاقات

73
طرابلس: تُرک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو لیبیا کے وزیراعظم فائز سراج سے ملاقات کررہے ہیں

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو مالٹا کے دورے کے بعد ہم منصب ایوارسٹ بارتولو کے ساتھ لیبیا پہنچ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق طرابلس میں وزیر اعظم فائز سراج سے ہونے والی سہ فریقی ملاقات میں لیبیا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، جب کہ ترک وزیر خارجہ نے لیبی حکام کو انقرہ اور ماسکو کے درمیان جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کے حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ جون میں لیبی وزیراعظم فائز سراج نے انقرہ کیاتھا، جس کے فورا بعد ایک ترک وفد نے بھی لیبیا کا دورہ کیا تھا۔ ترک وزیر دفاع خلوصی آکار اور ترک فوج کے سربراہ جنرل یشار گولیر نے بھی بعد میں لیبیا اور مالٹا کے دورے کیے تھے۔