سانحہ ہیروشیما کی پچھترویں برسی پر ترکی اور جرمنی کے پیغام

136
ہیروشیما: جوہری بم حملے کے مقام پر منعقد کی گئی دعائیہ تقریب میں وزیراعظم شنزوآبے اور متاثرین کے لواحقین شریک ہیں

انقرہ ؍ برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیروشیما پر ایٹم بم گرائے جانے کے 75 برس مکمل ہونے پر ترکی اور جرمنی کی جانب سے پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اِردوان نے کہا ہے کہ دنیا کو جوہری بم کے استعمال کی دوبارہ غلطی نہیں کرنی چاہیے۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری طاقتوں کو نیوکلیائی معاہدوں سے متعلق ذمے داریاں پوری کرنا ہوں گی۔