رکن جماعت اسلامی حلقہ خواتین شمالی دردانہ جاوید انتقال کرگئیں

51

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع شمالی کی رکن دردانہ جاوید رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ناظمہ ضلع شمالی مہر افشاں ، معتمدہ ضلع فرحانہ شہاب ، نائب ناظمہ بشریٰ مقصود، ربیعہ توفیق،سحر سلطانہ،امیمہ محتشم نے لواحقین سے ان کے گھر جاکر تعزیت کی۔انہوںنے دعاکی کہ اللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل اورمرحومہ کوجنت الفردوس میںجگہ عطافرمائے۔