کورنگی میں خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی

138

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کورنگی کے علاقے عوامی کالونی کے سیکٹر سی 35 میں واقع ایک گھر میں گلے میں پھندا لگا کر خاتون نے خودکشی کرلی ہے۔ خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت 28 سالہ عقیلہ زوجہ ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کی جانب سے خاتون کی خودکشی کی وجہ جاننے کے لیے اہلِ خانہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔پولیس نے خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے۔