ٹریفک پولیس کوبارش میں پھنسی گاڑیوں کی مددکرنے کاحکم

132

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جاویدعلی مہرنے کراچی میں شروع ہونے والی بارشوں کے پیش نظر تمام اضلاع کے ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور سیکشن آفیسرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں ۔ تمام افسران اپنے علاقے میں موجود رہیں گے اور بارش میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں شہریوں کی بھر پور مدد کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ تمام افسران اپنے اضلاع میں ضلعی اور ریسکیو اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔