ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں منفی رجحان

193

ٹوکیو(کامرس ڈیسک)ایشیا کی اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا جارہا ہے جبکہ خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں منفی رجحان دیکھا جارہا ہے، ٹوکیو کے نکئی انڈیکس میں 74 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی 347 پوائنٹس گر گئے جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 15 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بھی 42 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔گزشتہ ماہ کے آغاز میں خام تیل کی قیمت میں 1.79 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا تھا جس کے بعد خام تیل کی قیمت 40.28 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔اس دوران خام تیل کی بلند ترین قدر 40.75 جبکہ کم ترین 37.52 ڈالر فی بیرل رہی تھی۔رواں برس کے ا?غاز پر کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تیل کی طلب، رسد سے کم ہوگئی جس کے بعد تیل کی قیمت منفی میں چلی گئی تھی تاہم اس کے بعد تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا جاتا رہا۔