ایس ایم منیر،زبیرطفیل،خالدتواب کا غلاف کعبہ کی نمائش کا دورہ

133

کراچی(کامرس رپورٹر)وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت (ایف پی سی سی آئی)کے سابق صدر اوریونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وباء کی وجہ سے لوگ خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ نہیں جاسکے اور انہیں حج وعمرہ کی ادائیگی کاموقع نہیں مل سکا ان حالات میں غلاف کعبہ،پردہ باب الکعبہ،چادر روضہ رسول ﷺ اوردیگر متبرکات کی زیارت سے لوگوں کوسینتورس مال میں روحانی سکون کے حصول کا موقع مل رہا ہے اور ہم اس سہولت کی فراہمی کیلئے سردار تنویر الیاس خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سینتورس مال میں غلاف کعبہ،پردہ باب الکعبہ،چادر روضہ رسول ﷺ اوردیگر متبرکات کی زیارت کے موقع پر کیا۔اس موقع پر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سردار تنویرالیاس خان ،یو بی جی کے سیکریٹری جنرل زبیرطفیل،چیئرمین سندھ زون خالدتواب اور دیگرتاجر موجود تھے۔