پاکستان آم کے باغبانوں کیلیے سبسڈی میں اضافے سے کثیر زرمبادلہ کما سکتا ہے، رپورٹ

295

بیجنگ (اے پی پی) چین کی رینمن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل سٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت کی آم کے باغبانوں کے لیے سبسڈی میں اضافے اور ذرائع مواصلات کی مدد سے ’’پھلوں کا بادشاہ‘‘ آم کی برآمدات اور مقامی منڈیوں میں فروخت کے ذریعے مضبوط سفارتی تعلقات سمیت کثیر زرمبادلہ بھی کما سکتی ہے۔ رینمن یونیورسٹی کے سینیئر رکن زہو رونگ نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان میں آم کی 1.5 ملین ٹن پیداوار ہوئی اور ایک لاکھ پندرہ ہزار ٹن کی ریکارڈ برآمدات ہوئیں۔