ڈاؤلینس نے کووڈ سے محفوظ کام کے ماحول کیلیے’ٹرسٹیڈ ورک پلیس‘ سر ٹیفکیٹ حاصل کر لیا

162

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاؤلینس کی تینوں مینوفیکچرنگ سہولتوں نے’ٹرسٹیڈ ورک پلیس‘ کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہے۔ یہ سر ٹیفکیٹ رضاکارانہ آڈٹ کے بعد جاری کیا گیا ہے جو آرشلک نے DQS کے ذریعے کرایا تھا۔DQS، ہر صنعتی شعبے میں، کوالٹی پر توجہ دینے والی کمپنیوں کے لیے ایک قابل اعتماد اسیسمنٹ پارٹنر ہے۔ ایک انڈیپنڈنٹ تھرڈ پارٹی کے طور پر DQS نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاؤلینس میں کام کا ماحول، پروڈکٹس، اور سروسز سیفٹی اسٹینڈرڈز پر پورا اترتی ہیں۔