غیر ملکی کاروباری اداروں کی چین میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی

453

بیجنگ (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ یورپ اور دیگر ممالک کے کاروباری ادارے چین کی معاشی نمو کے امکانات اور مستقل سازگار تجارتی ماحول کے حوالے سے پر امید ہیں۔ یورپی یونین مسلسل 16 سالوں سے چین کی سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ چین ماضی کی طرح آئندہ بھی یورپ سمیت تمام ممالک کی چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کا خیر مقدم کرتا ہے۔