سلیم الزماں کاٹی کے نئے صدر ہوں گے

175

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نوجوان بزنس مین سلیم الزماںکورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری (کاٹی) کے نئے صدر ہونگے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں جمعرات کو کاٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سلیم الزماں کو کاٹی کا نیا صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کاٹی کے سینئرنائب صدر اور نائب صدر کیلئے بھی امیدواروں کے ناموں پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔