سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں رین ایمرجنسی نافذ

171

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کاشف گلزار شیخ نے مون سون بارش کے دوران پانی کی بروقت نکاسی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔جبکہ انہوں نے ایس ایس ڈبلیو ایم بی میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عیدالاضحی آپریشن کے بعد جانوروں کی باقیات اور کچرا ہنگامی بنیاد پر صاف کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متوقع بارش سے قبل تمام کچرا کنڈیاں کلیئرکر دی جائیں تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائر یکٹرآپریشن طارق نظامانی کی سربراہی میں تمام عملہ فیلڈ میں موجودرہے گا۔ دریں اثنا انہوں نے تمام افسران اور شکایات مرکز کی انچارج مس مومل اور نبی بخش کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بروقت شکایات کو متعلقہ افسران تک منتقل کیا جائے تاکہ بروقت شکایات کا ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے چائنیز کنٹریکٹرز کو جلد از جلد کچرا کنڈیوں کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایم ڈی نے صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید بہتری کی طرف گامزن کرنے کے لیے ہدایات جاری کی۔