ایس ایس یو اور ایس آر پی سندھ ریزرو پولیس کے امیدواروں کا مظاہرہ

428

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایس ایس یو پولیس اور ایس آرپی سندھ ریزرو پولیس کے امیدواروں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم نے 2018 میں SRP/SSU پولیس میں اپلائی کیا تھا جس میں مرد و خواتین دونوں شامل تھے ،پاکستان کے سب سے بڑے ادارے PTS کی جانب سے مختلف ٹیسٹ دیے جن میں یہ ٹیسٹ شامل تھے فزیکل ٹیسٹ، ریٹن ٹیسٹ، انٹرویو ہوئے ،جس میں ہم نے ٹوٹل 3044 مرد خواتین پاس ہوئے ایسے امیدوار جن کے والدین پولیس میں تھے ان تمام امیدواروں کو ایڈیشنل مارکس 15 سے میرٹ لسٹ میں ٹاپ پر کردیا گیا۔باقی امیدواروں کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔اب ہم ویٹنگ والوں کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے ۔ہم تمام امیدواروں کو (CM) صاحب اور آئی جی سندھ سے درخواست کی ہے کہ SRP/SSU میں ویکنسیز بڑھائی جائے تاکہ ہم تمام امیدوار ملک کی خدمت سر انجام دے سکیں ،اگر ہم لوگوں کی بات اور مطالبہ نہ مانا گیا تو ہم وزیراعلی ہاؤس کے سامنے پرامن دھرنا دیں گے۔