تنخواہوں سے محروم کے ایم سی کے اساتذہ نے عدالت سے رجوع کرلیا

120

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی کے 350 سے زائد اساتذہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر میونسپل کمشنر سیف الرحمن کو فوری طلب کرلیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں کے ایم سی کے 350 سے زائد اساتذہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت متاثرہ خواتین اور مرد اساتذہ بچوں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ اساتذہ کی جانب سے عدالت میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے پر دہائیاں دی گئی۔ دوران سماعت عدالت نے کے ایم سی اور صوبائی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے میونسپل کمشنر سیف الرحمن کو فوری طلب کرلیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اساتذہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 5 سال سے تنخواہوں سے محروم ہیں، 1997 میں ہماری تعیناتی ہوئی تھی، لیکن 5 سال پہلے اسکروٹنی کو جواز بنا کر ہماری تنخواہیں بند کردی گئیں، اسکروٹنی کی رپورٹ اب تک پیش نہیں کی گئی، کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔