حب سے پانی فراہمی کی لائن مرمت کے بعد دوبارہ پھٹ گئی

141

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حب سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی مین لائن مرمت کے 24 گھنٹوں بعد دوبارہ پھٹ گئی، واٹر بورڈ کے مطابق لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔واٹر بورڈ حکام کے مطابق رائزنگ مین لائن 24 گھنٹوں میں دوسری بار پھٹی ہے، جمعرات کو بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے بیک پریشر کے سبب لائن پھٹی تھی۔حکام کے مطابق لائن کی مرمت کے بعد لائن میں پانی چھوڑا گیا تاہم سوا 6 بجے رائزنگ مین لائن دوسری جگہ سے پھٹ گئی۔ذرائع کابتانا ہے کہ مین لائن میں شگاف کے بعد حب پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی روک دی گئی ہے۔واٹر بورڈ حکام کے مطابق حب ڈیم سے کراچی کے ضلع غربی اور نیو کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے ، لائن میں پڑنے والے شگاف کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔